وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک غیر ملکی سیاح کو اغوا کے بعد کئی روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بیلجیئم سے آئی ایک خاتون کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد پانچ روز تک نامعلوم مقام پر قید کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جب خاتون کی حالت خراب ہوئی تو ملزمان نے انہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر اسلام آباد کے علاقے جی سکس میں پھینک دیا ہے، ایک شہری نے خاتون کو دیکھ کر 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق بیلجیئم سے ہے، خاتون کی ابتدائی بیان کے مطابق ملزمان نے پانچ دنوں تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، سلوانامی خاتون حال ہی میں پاکستان آئی تھی مگر وہ نامعلوم ملزمان کے ہاتھ چڑھ گئیں، حالت غیر ہونے پر ملزمان نے انہیں جی سکس ون تھری،صدر روڈ پر ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک گئے۔
پولیس نے فوری طور پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے خاتون کو میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک منتقل کردیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔
عائشہ علی بھٹہ نے متاثرہ خاتون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خدارا، پی ٹی آئی سے توجہ ہٹا کر ملکی امیج کی بہتری کیلئے بھی تھوڑا کام کیا جائے، ہمارا شمار تو اب بدنام زمانہ اقوام میں ہوتا ہے، کچھ تو رحم کریں۔