اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار کی فائرنگ،پروفیسر جاں بحق

prosfssh.jpg


پشاورکے اسلامیہ کالج میں چوکیدار نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے کالج کے پروفیسر کو قتل کردیا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق چوکیدار اور کالج کے شعبہ انگریزی کے لیکچرار بشیر احمد کے مابین تلخ کلامی ہوئی، اور چوکیدار نے طیش میں آکر فائرنگ کردی،لیکچرار بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے کارتوس کے5 خول برآمد ہوئے ہیں، جب کہ چوکیدار کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اس ملک میں چوکیدار وزیراعظم سمیت کسی بھی عام آدمی کی گاف پھاڑ سکتے ہیں ان سے بنا کر رکھنی چاہئے
 

Back
Top