
دنیا پر ایک مرتبہ پھر جنگ کے سایے لہرانے لگے، اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز نے اپنے ملک کی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز امریکہ کے دورے پر ہیں اور دونوں ممالک کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لئے مشترکہ اقدامات جاری ہیں۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے جبکہ اس ضمن میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ گیم کھیل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر فوجی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے اسرائیلی فوج کو اسٹرائیک کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10israeliran.jpg