اسرائیلی مسافروں کے ساتھ غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

11flyysdheelandd.png

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے بذریعہ بنکاک کولمبو جانے والے فلائی دبئی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث پرواز میں موجود اسرائیلی شہری غیرمتوقع طور پر پاکستان پہنچنے پر پریشان ہو گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فلائی دبئی ایئرلائن کی طرف سے دوران سفر ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر 10 جولائی 2024ءکو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی تھی جس میں اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کا معلوم نہیں تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق فلائی دبئی کی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں لینڈ کرنے والی پرواز ایف زید 569میں اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کے حوالے سے کوئی ہدایات بھی موصول نہیں ہوئی تھیں۔ دوران پرواز جس خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوئی اس کا تعلق سری لنکا سے تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث طبیعت بگڑنے پر اس کا انتقال ہو گیا تھا۔

ڈاکٹرز کی طرف سے خاتون کو مردہ قرار دیئے جانے کے بعد اس کی میت کو سردخانے منتقل کر دیا گیا تھا، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے کے اندر سے کوئی بھی مسافر باہر نہیں آیا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے ضابطے کی کارروائی معمول کے مطابق مکمل ہونے کے بعد فلائی دبئی کا طیارہ کولمبو کے لیے پرواز کر گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی کے طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی اس پرواز میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے 2 شہری بھی موجود تھے جو غیرمتوقع طور پر پاکستان پہنچ جانے پر پریشان ہو گئے تھے۔ اسرائیلی مسافروں نے اسرائیل کے حکام سے رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب پر کراچی کے قریب پرواز کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سری لنکن سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس پر ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی نے 10 جولائی کو پائلٹ کے رابطہ کرنے پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی۔پرواز کے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈاکٹر نے مسافر خاتون کا معائنہ کیا تو وہ انتقال کر چکی تھیں۔

کراچی ائیرپورٹ پر پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد ڈاکٹرز کی طرف سے خاتون کے انتقال کی تصدیق ہونے کے بعد پرواز میت کے ساتھ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہریوں نے کولمبو پہنچنے پر سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے اپنی پوسٹس میں پاکستان جانے کا بتایا تھا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ان اسرائیلی مسافروں کی پوری پوری حفاظت کرنی چاہے اور ہر ممکن سہولت دی جائے اور اچھی طرح مہمانداری بھی کرنافرض ہے
یہئ
انسانیت اور اسلام کا بھی تقاضہ ہے ویسے تو سارے ہی مسافروں کی حفاظت اور مہمانداری کی جائے لیکن اسرائیلی مسافروں کی خاص طور پر
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
And we would expect the same if a Pakistani Airliner was in distress and an Israeli airport was the only available to land. But somehow I have a feeling that wouldn't be the case.
 

Back
Top