این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ کی جانب سے چینی ویکسین سے انکار پر امریکا اور یورپ میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی خبریں شیئر کردی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ کی جانب سے چائنیز کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری نہ دینے کے فیصلے پر تنقید اور کہا کہ چینی ویکسین بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1445989213413969920
اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں امریکا اور یورپ میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی خبروں کے تراشے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا ماننا ہے کہ گورا سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک ہے تاہم چائینز ویکسین ٹھیک نہیں ہے، امریکا اور یورپی ممالک میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی بھرمار کے ہوتے ہوئے یہ فیصلہ سمجھ میں نہیں آتا۔
اسد عمر نے کہا کہ کیا حکومتوں کو فیصلے طبی ضروریات کے تحت کرنے ہیں یا نو آبادیاتی ذہنیت کے عکاس فیصلے ہوں گے؟
واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کو انکار کرتے ہوئے اپنی کمپنیوں ایسٹرازینیکا، جونسز اینڈ جونسز سمیت امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20211007_221728.jpg