اسحاق ڈار کی امیدوں پر پانی پھرگیا ، ن لیگ کی درخواست مسترد

ii11212.jpg


اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکومت کے بڑا ریلیف مل گیا۔۔عدالت نے 60 روز میں منتخب عوامی نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کے خلاف مسلم لیگ نون کی درخواست چیف جسٹس نے ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی

عدالت نے آج صبح کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ کیا تھا جسے سنادیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1443872056177840131
اس سے قبل 60 روز میں منتخب نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی .سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے وکیل پیش ہو ئے تھے۔

اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اپوزیشن یہ کہہ رہی ہے ہماری اکثریت سینیٹ میں ہے لیکن استعمال نہیں کر رہے؟

جسٹس اطہر امن اللہ نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ اکثریت موجود ہے، کیا سیاسی جماعت یہ کہہ رہی ہے کہ عوام بغیر نمائندے کے ہونے چاہییں؟عدالت پارلیمنٹ کو تجویز کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو اختیارات استعمال کرنے چاہییں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ پڑھیں،اگر کوئی منتخب ہونے کے بعدحلف نہیں لیتا تو عوام متاثر ہوتے ہیں کیا سیاسی جماعت اس بات پر اتفاق کرتی ہے ؟

واضح رہے کہ ماہ اپریل میں وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کر لیا تھا وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی جس کے کے تحت انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے نااہل قرار پائیں گے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
اور پانی بھی نہ بارش کا ہے اور نہ ہی کسی نلکے چھپڑ تالاب کا ہے
بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اسحاق دار کی امیدوں کے اوپر
اپنے چمبر میں کھڑے ہوکر پیشاب کر دیا ہے…..وہ بھی موسلا دھار. ?