
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم کوئی تو گروتھ ریٹ اس وقت 6 فیصد پر تھا جبکہ ورلڈ بینک نے اس سال کا تخمینہ زیرو لگایا ہے۔عمران اسماعیل شہباز حکومت پر برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ ورہنما پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل ہونے کی خبروں پر پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ : کوئی رہ تو نہیں گیا؟ نیب میں ترامیم کا پھل مل رہا ہے۔
یہ ہے رجیم چینج کی آسل وجھ- سارے بڑے چور معاف Fruits of Nab Ordinance amendments! انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی تو گروتھ ریٹ اس وقت 6 فیصد پر تھا جبکہ ورلڈ بینک نے اس سال کا تخمینہ زیرو لگایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1573199639561785345
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ بننے نہیں بلکہ شہباز شریف کی جگہ آئیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف دنیا بھر کی سیر کریں گے اور اسحاق ڈار ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پورا ملک سیلاب کے پانی میں ڈوب رہا ہے اور آپ گوروں کی منتیں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دنیا بھر کی معروف شخصیات یہاں مدد کرنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کا نوازشریف سے ملاقات کے بعد منہ لٹکا ہوا تھا، اب یہاں کے تمام معاملات ایک مفرور شخص اسحاق ڈار دیکھے گا۔
دریں اثنا آج سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس پر سماعت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کرتے ہوئے نیب کو حکم دیا ہے کہ پاکستان واپسی پر عدالت پہنچنے تک انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ مکمل طور پر وارنٹ گرفتاری تب منسوخ ہوں گے جب ملزم عدالت میں پیش ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9ishaqdarimransmiadawa.jpg