
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل ۔۔۔ شہبازگل، فیصل جاوید سمیت دیگر سوشل میڈیا نے بھی سرکاری ٹی وی کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لے لیا
گزشتہ روز پی ٹی وی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جاری کی جس کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک سابق کرکٹر شعیب اختر اور ڈاکٹرنعمان نیاز کو آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی ، واقعہ سے متعلق تمام حقائق واضح نہیں ہوجاتے، اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی پروگرام کاحصہ نہیں ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1453748118084849673
پی ٹی وی کے اس ٹویٹ پر شعیب اختر نے سخت ردعمل دیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پی ٹی وی کی جانب سے مجھے آف ائیر کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے خود مسعتفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ سرکاری ٹی وی والے مجھے آف ائیر کرنے والے ہوتے کون ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1453754238467776513
سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے پی ٹی وی کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جو پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہے اسے اب آف ائیر کرنے کاکیا فائدہ؟
فیصل جاوید نے اس فیصلے کو عجیب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شعیب اختر تو پہلے سے ہی استعفیٰ دیکر آف ائیر ہوچکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1453782211052937221
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ خدا کا خوف،کچھ شرم،کچھ حیاء،عقل کے اندھو ہوش کے ناخن لو،شعیب اختر تو خود استعفٰی دے کر جا چکا پھر اُسے کہاں سے،کیسے آف ائیر کر رہے ہو اور پھر بدتمیزی کی ڈاکٹر نعمان نیاز نے،آف ائیر ڈاکٹر نعمان نیاز کو ہونا چاہئیے تھا،شعیب اختر کا کیا قصور۔۔؟ کیا مذاق ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1453798279544807442
شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیا ہو گیا آپکو۔ شعیب تو پہلے ہی استعفی دے چکا۔ اور کتنی بار اسے آف ائیر کرنا ہے آپ نے۔ کوئی عقل کے ناخن لے لیں۔
https://twitter.com/x/status/1453754616819167236
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی وی کے اس اقدام کی مذمت کی
https://twitter.com/x/status/1453823508782407685 https://twitter.com/x/status/1453820549243756548 https://twitter.com/x/status/1453780127100309510 https://twitter.com/x/status/1453765564107788295 https://twitter.com/x/status/1453772058316480518
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shoaib-ptv211.jpg