استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن پر ن لیگ کی حمایت کا الزام لگادیا

3ecpspsippsksnpnlsn.png

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن کمیشن پر ن لیگ کی حمایت کا الزام لگادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر کے کردار کو ملک بھر میں متنازعہ قرار دیتے ہوئے، ن لیگ کی سپورٹ کا الزام عائد کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن کے کردار پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ اور غیر جانبداری کھوچکا ہے اور واضح طور پر ایک جماعت کو سپورٹ کررہا ہے، کبھی کبھی تو ایسا محسوس ہوتا ہے چیف الیکشن کمشنر سول سرونٹ کے بجائے ایک سیاسی کارکن نظر آتے ہیں۔


عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں بھرپورطاقت سے انتخابات میں حصہ لیں گے، کسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم کرنے کا معاملہ ابھی قبل از وقت ہے، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں، ہم سیاست اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں۔

رہنما آئی پی پی نے کہا کہ سیاست میں مخالفت کا مطلب دشمنی نہیں ہے، یہ سیاست کی ہی خوبصورتی ہے جسے ہم نے بدقسمتی سے گزشتہ کئی سالوں سے ہم نے اسے کھودیا ہے، ہم لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور مختلف جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں سے بات چیت میں مصروف ہیں۔
 

Back
Top