
جسٹس جمال مندوخیل نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا اور مقدمے کی سماعت سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بنچ میں شامل معزز جج جسٹس جمال مندوخیل نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر لیئے جانے والے ازخود نوٹس پر اعتراض عائد کر دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے ازخود نوٹس پر تحفظات ہیں، کچھ آڈیوز بھی منظرعام پر آئی ہیں جس میں عابدزبیری کچھ ججز کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1628691257760292866
انہوں نے کہا کہ یہ ازخود نوٹس جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے نوٹ پر لیا گیا۔ اس کیس میں چیف الیکشن کمشنر کو بھی بلایا گیا ہے جو کہ فریق نہیں ہے۔ یہ ہمارے سامنے دو اسمبلیوں کے اسپیکر درخواست ہیں۔
دوسری جانب جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی بنچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھادیا اور کہا کہ ہم اس کیس کی آئینی شق پر بات کررہے ہیں، اس پر سوموٹو نہیں لیاجاسکتا۔
چیف جسٹس نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے۔
دوسری جانب جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی بنچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھادیا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/athaihaai.jpg
Last edited: