
اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گوگچہ خاتون کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ بورجو کیراتلی کے شوہر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اداکارہ کے شوہر نے طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان شوہر اور بیوی جیسا تعلق نہیں ہے، اس لیے اب وہ طلاق کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بورجو کیراتلی اور ان کے شوہر گلوکار سنان اکسل نے پہلی بار دسمبر 2018 میں کافی عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی اور ان کی پہلی شادی محض 9 ماہ ہی چلی تھی دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی تاہم گزشتہ برس فروری میں دیرینہ دوست اور اسی پہلے شوہر گلوکار سنان اکسل سے بورجو کیراتلی نے دوسری بار شادی کی۔
ترک میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان بچے کی پیدائش پر اختلافات تھے، اداکارہ فوری طور پر بچے نہیں چاہتی تھیں۔ جب کہ سنان اکسل نے ترک میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بات کرتے ہیں، ان کے درمیان کوئی جسمانی تعلق نہیں۔

گلوکار نے طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان شوہر اور بیوی والے معاملے نہیں رہے، اس لیے اب وہ طلاق کے خواہاں ہیں۔ سنان اکسل نے عدالت سے طلاق کی دیگر وجوہات خفیہ رکھنے کی اپیل بھی کی۔ سنان اکسل کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد استنبول کی مقامی عدالت نے دونوں کے درمیان کشیدہ معاملات کی تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔
یاد رہے کہ بورجوکراتلی نے ترک سیریل ارطغرل غازی میں گوگچہ کا کردار ادا کیا جس سے انہیں عالمی شہرت ملی، اس ڈرامے میں بورجو کراتلی ارطغرل کی محبوبہ کا کردار ادا کرتی ہیں جسے نامساعد حالات کے باعث بعد ازاں کسی اور سے شادی کرنا پڑتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1gokce.jpg