Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
ارشد شریف بمقابلہ صدیق جان اور سراب کے پیچھے بھاگنے والے سوشل میڈیا زومبیز

اللہ خیر کرے جب باندروں کے ہاتھ میں لنکا ا جائے تو وہ لنکا ڈھا کر ہی دم لیتے ہیں . میں ہمیشہ طاقتور طبقوں کے خلاف لکھتا ہوں . آجکل رائے عامہ ارشد شریف کے خلاف ہے اور میں پاکستانی زومبیز کی لائن آف فائر کے سامنے کھڑے ہو کر لکھ رہا ہوں . کوئی گل نہیں ، اسی وی تسی اں . میں حیران بھی ہوں اور پریشان بھی کہ پاکستانی مقامی اور تارکین وطن زومبیز صدیق جان کے لئے انصاف اس ملک میں مانگ رہے ہیں جہاں انصاف مکمل نا پید ہے . میرے تمام منافق دشمن خود اندازہ لگائیں کہ اپ سب لوگ کس ملک کے شہری ہو کر کس بات کا تقاضہ کر رہے ہیں ؟
١- کیا سینئر صحافی سمی ابراھیم کو انصاف مل گیا تھا ؟
تحریک انصاف کے فیڈرل منسٹر چودھری فواد اور سمی ابراہیم کے معملات بھی صدیق جان اور ارشد شریف جیسے تھے . شادی کی ایک تقریب میں جہاں تمام طاقتور مدعو تھے ، انکے سب کے سامنے چودھری فواد نے "فزیکل اسالٹ "کیا تھا جس کے لئے سمی ابراہیم قطعی طور پر تیار نہ تھے . موجودہ طرز پر چند دن رنگ بازی چلتی رہی اور بات آئی گئی ہو گی . اسلئے میں نے اپنے پہلے تھریڈ میں لکھا تھا خواہ مخواہ زومبیز جذباتی نہ ہوں . کیا پاکستان میں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سمیت قومی رہزنوں کو سزا مل چکی ہے جو اتنے چھوٹے مسلہ کو آپلوگ سر پر سوار کر کے بیٹھے ہیں . ایسی ذاتی لڑائیوں کے فیصلے عدالتوں میں نہیں بلکہ دوستوں کے جرگوں میں طے ہوتے ہیں . میں نے ابھی حال ہی میں لاہور کے شیخ روحیل اصغر گروپ کی ماجھہ سکھ گروپ کے ساتھ ٣٠ سالہ خونی تاریخی لڑائی پر بلاگ کیا تھا . اس لڑائی میں دونوں خاندانوں کے درجنوں افراد اپنی جان سے گئے تھے.تھک ہار کر ٣٠ سالوں بعد عدالت سے باہر ان دونوں گروپوں نے صلح کر لی تھی . تسی لوگ کیڑے پنڈ وچ رہندے او . سالیو ، ٹورنٹو دے وچ میں رہنا واں تے تسی پاکستان وچ رہ کے ٹورنٹو والیاں گلاں کر دے او، تسی پاگل تے نہیں ؟
٢- ارشد شریف کی خدمات کو اتنی جلدی مت بھولیں
پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف کا شمار پاکستان کے صفحہ اول کے صحافیوں میں ہوتا ہے جنکی تعلیم اور تجربہ کا نوجوان صحافیوں سے قطعی موزانہ نہیں کیا جا سکتا . ارشد شریف ، رؤف کلاسرہ اور عامر متین صاحب نے نواز شریف کے دور میں نوٹ چھاپنے کی بجائے عزت کمائی تھی . تحریک طور انصاف کی حکومت میں ارشد شریف صاحب کو پرائڈ آف پرفارمنس مل چکا ہے . ارشد شریف صاحب کی ٹیم ایک پروفیشنل ٹیم ہے جس نے کرپشن پر بے شمار شاندار تحقیقی پروگرام کئے ہیں جسکا سیدھا فائدہ عمران خان کو پونھچا تھا . یہ وہ تین قابل اور تجربہ کار صحافی ہیں جنکی وجہ سے تحریک انصاف کا کام انتہائی آسان ہوا تھا . میں عمران خان کے تمام چاہنے والوں کو سخت ترین وارننگ دیتا ہوں کہ آپلوگ احسان فراموش مت کریں . کسی کی قومی خدمات کو اتنی جلدی فراموش مت کریں . انسان کو اتنا زیادہ نہیں گرنا چاہئے کہ وہ اچھے اور برے میں تمیز بھول جائے . تحریک انصاف والے عقل سے کام لیں اور اپنی جہالت سے مین سٹریم میڈیا کے اتنے اچھے اثاثہ صحافی سے محروم نہ ہوں . ہم ہر ایک کو دشمن نہیں بنا سکتے
اگر رؤف کلاسرہ صاحب اور ارشد شریف ہمارے جذبات اور احساسات کے مخالف سمت میں جاتے ہیں تو ان پر تبرے مت بھیجیں . ویل لیفٹ کرنا سیکھیں . اگر یہ لوگ بغض عمران خان میں اپنی میراث نہیں سنبھال سکتے تو وہ بھی طلعت حسین جیسے بیشمار صحافیوں کی لسٹ میں شامل ہو جائیں گے جو موجودہ دور میں مکمل طور پر غیر متعلقہ ہو گئے ہیں . میرا مشاہدہ بہت تیز ہے . مجھے نہیں پتا مگر میں محسوس کر سکتا ہوں کہ ارشد شریف کسی دباؤ کا شکار ہیں جسکی وجہ سے انکا رویہ اچانک خطرناک حد تک تبدیل ہو جاتا ہے . ممکن ہے وہ کسی گھریلو مسائل کا شکار ہوں یا انکا کوئی پروفیشنل مسلہ ہو. نیچے والا کلپ کسی بھی ماہر نفسیات کو دکھا دیں . وہ آپکو آسانی سے بتا دے گا کہ یہ بندہ کسی مشکل کا شکار ہے
٣- صدیق جان ابھی طفل مکتب ہیں
میں خود بھی صدیق جان کا پرستار ہوں مگر میں دو وجوہات کی بنا پر انہیں اپنے راڈار میں رکھا ہوا ہے
میرے مضامین زیادہ تر تنقیدی ہوتے ہیں کیونکے یہ میرے مزاج کے مطابق ہے . میں نے بہت کم تعریفی مضامین لکھے ہیں . صدیق جان پر بھی میں نے ایک
تعریفی مضمون لکھا تھا مگر اس میں یہ بھی لکھا تھا کہ صدیق جان ہر وقت غیر ضروری طور پر چیف جسٹس ثاقب نثار کے ٹٹوں سے لٹکے رہتے ہیں
موجودہ تاریخ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کو کوئی بھی کسی اچھے حوالے سے یاد نہیں رکھتا . دوسری اہم بات یہ کہ پاکستانی میڈیا میں ہر ایک کی نکیل کسی نہ کسی کے ہاتھ میں ہے . صدیق جان کھل کر جہانگیر خان ترین کے حق میں بولتے ہیں حالانکہ انکے سینئر ساتھی عدیل وڑائچ ان سے متفق نہیں ہوتے . لڑائی کے بعد صدیق جان کی ویڈیو دیکھ کر میں نے اپنا نقطہ نظر پیش کرنا شروع کیا ہے . صدیق جان نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ارشد شریف نے وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری اور جہانگیر خان ترین بیشمار پروگرام کئے ہیں مگر کچھ بھی نہیں ہوا .صدیق جان نے خود بیشمار ویڈیوز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کئے ہیں ، کیا کچھ ہوا ہے . عمران خان کے سپورٹر ہوش میں آئیں . جہانگیر خان ترین نے الیکشن کے پہلے جب چالیس چور اکھٹے کئے تھے تو تحریک انصاف کی سینئر قیادت میں شاہ محمود قریشی اور دوسروں نے نقطہ چینی کی تھی . عمران خان نے جب تحریک انصاف کو ایک سیاسی پارٹی بنا کر انٹرنل الیکشن کروائے تو جہانگیر خان ترین نے اس میں رگنگ کی تھی . جسٹس وجیہہ الدین نے جہانگیر خان ترین کو قصور وار ٹھرایا تھا اور نتیجے میں جسٹس صاحب کو ہی پارٹی چھوڑنی پڑی تھی . عمران خان لاچاروں کی طرح کی سارا تماشہ دیکھتے رہے تھے
پاکستان میں عمران خان اور جہانگیر خان ترین سمیت بیشمار لوگ انتہائی زہین لوگ ہیں . صرف اور صرف عمران خان نے اپنی ذہانت اچھے کاموں میں لگائی . جہانگیر ترین کو پتا ہے پاکستان میں ترقی کیسے کی جاتی ہے . جہانگیر خان ترین کے چالیس چور جہانگیر خان ترین کو اپنا لیڈر مانتے ہیں ، عمران خان کو نہیں . یہ تحریک انصاف کے زومبیز اچھی طرح ذھن نشین کر لیں . تحریک انصاف کے جن زومبیز کو انصاف چاہئے ، میں لکھ چکا ہوں کہ جہانگیر خان ترین کو آرمی چیف نے انصاف دے دیا جسکے بدلے میں بجٹ پاس ہوا تھا . یہ جہانگیر خان ترین ہی تھے جس نے جسٹس وجیہہ کی طرح ایف آئی اے سے واجد ضیاء صاحب کو نکلوایا تھا اور عمران خان اس تمام عمل میں ایک مرتبہ پھر خاموش رہے
یہ جتنے بھی سوشل میڈیا پر جہادی بنے ہوے ہیں یہ تمام جہانگیر خان ترین کی سوشل میڈیا ٹیم کے لوگ ہو سکتے ہیں لھذا خواہ مخواہ جہانگیر ترین کے بچھائے ہوے جال میں آپلوگ مت پھنسیں . جہانگیر خان ترین کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی . اگے چل کر صدیق جان کی اپنی وفاداری جب ثابت کرنا ہو گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا
صدیق جان نے اپنی ویڈیو میں رؤف کلاسرا صاحب کے ساتھ ناراضگی کا بھی ذکر کیا . اب ظاہر ہے موصوف انکے پنڈ سے ہیں لھذا انکے ساتھ ناراضگی کی وجوہات کچھ اور ہو سکتی ہیں . اب رہ گئے عامر متین صاحب . ظاہر ہے عامر متین صاحب کسی وجہ سے جرگہ بلا نہیں سکے کیونکے سینئر صحافی صدیق جان کو معاف نہیں کرنا چاہتے . ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے ہمیں صرف صدیق جان کا ورژن ملا ہے . دوسری پارٹی کا نہیں . اسلئے میں اپ سب سے گزارش کروں گا کہ دو لوگوں کی ذاتی لڑائی میں مکمل پس منظر جانے بغیر مت کودیں . تیل دیکھیں اور تیل کی دھار دیکھیں . یہ بلاگ پہلے ہی طویل ہو چکا ہے لھذا میں یو ٹیوب والوں پر علیحدہ بلاگ کروں گا
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/fRPvQfXX/Logo.png
Last edited: