ارشدشریف کے قتل پر شہبازشریف کے اظہار تعزیت کے پیغام پر شیریں مزاری برہم

shirnen111.jpg

نامور ٹی وی اینکر ارشدشریف کو افریقی ملک کینیا میں مقامی پولیس کی جانب سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار تعزیت کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اس کو دیکھ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری برہم ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ارشدشریف کے قتل پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ سوگوار خاندان کے لیے میری گہری تعزیت اور دعائیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1584397154806026240
جس پر شیریں مزاری نے اظہار برہمی کرتے ہوئے شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بے شرم آدمی یہ ٹارگٹ کلنگ تھی، آپ کی حکومت کے دوران اسے پاکستان چھوڑنا پڑا، متحدہ عرب امارات نے بھی اسے رکنے نہیں دیا اور نکال دیا۔ اس کا آخری ٹویٹ آپ کے گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر آرمی ہاؤس جانے سے متعلق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584466503805865985
رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ساری زندگی تم لوگوں کی کرپشن کو بےنقاب کرتا رہا حتیٰ کہ اس کے لیے اس نے اپنی جان دے دی ہے۔

کینیا کے میڈیا کے مطابق ارشد شریف کو ایک چیک پوائنٹ پر شناخت میں غلطی کی وجہ سے پولیس فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

کینیا کے مقامی میڈیا کے مطابق مقامی سینئر پولیس افسر نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف کو ایک چیک پوائنٹ پر شناخت میں غلطی کی وجہ سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Showbaz bhikari is a big con artist.This liar is weeping crocodile tears.He went to meet Bajra by hiding in the car boot.Bajra and Showbaz bhikari are behind the murder of Arshad Sharif.
 

Masud Rajaa

Siasat member
ارشد شریف کے قتل کو محض حادثہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
ارشد کے وکیل کے مطابق، انہیں دبئی سے پریشر ڈال کر زبردستی نکلوایا گیا اور اس کے بعد وہ کینیا جانے پر مجبور ہوے، جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا
 

Back
Top