
گزشتہ روز ارشاد بھٹی کو نجی چینل سماء کے منصورعلی خان کے شو میں مدعو کیا گیا۔ اس شو میں ارشاد بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کو کلین چٹ دیدی کیونکہ جب عمران خان کہتا تھا کہ مہنگائی عالمی سطح پر ہے تو ن لیگ عمران خان کے اس موقف کو تسلیم نہیں کرتی تھی لیکن جب انہیں حکومت ملی تواس نے بھی کہنا شروع کردیا ہے کہ مہنگائی عالمی سطح پر ہے۔
سماء ٹی وی نے ارشاد بھٹی کے اس کلپ کو شئیر کرکے اس کا ٹائٹل یہ دیدیا کہ "عمران خان نے مسلم لیگ ن کو کلین چٹ دیدی۔ارشادبھٹی"۔ حالانکہ ارشاد بھٹی کلپ میں جو کہہ رہے ہیں وہ اسکا الٹ ہے۔

اس پر ارشاد بھٹی نے شو کے ایکر منصورعلی خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ منصور بھائی جان میں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ کو کلین چٹ دیدی ،میں نے کہا تھاکہ مسلم لیگ مطلب موجودہ حکومت نے عمران خان کو کلین چٹ دیدی
انہوں نے مزید کہا کہ نیچے دیا ہوا آپ کا اپنا کلپ ہی سن لیں،اپنی مرضی کی سرخی نہ نکالا کریں،جو کہا ہے وہی لکھا کریں۔۔
https://twitter.com/x/status/1540416709273587713

ارشاد بھٹی کے احتجاج کے بعد بعد سماء ٹی وی نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irshadb1b121.jpg
Last edited: