اردن کی ملکہ رانیہ ال عبداللہ نے یتیم بچیوں اور خواتین کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔
اردن کی ملکہ کو ان یتیم بچیوں اور خواتین کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے کافی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
اس مقصد کے لیے اردن کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے فلاحی اداروں سے امداد لینے والی یتیم بچیوں اور خواتین کا انتخاب کیا گیا۔
بدھ 8 مئی کو انہوں نے عمرہ ادا کیا اور وہ اس گروپ کے ساتھ سعودی عرب کے مذہبی مقامات پر 4 دن گزاریں گی۔
رمضان کے آغاز پر ملکہ رانیہ نے تعلیم، سول سوسائٹی کے لیے کام کرنے والی خواتین کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا تھا۔
جون 1993 میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سے شادی کرنے والی ملکہ رانیہ کافی عرصے سے اپنے ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی ہیں۔
خصوصاً خواتین کو معاشرے میں آگے لانے کے لیے زیادہ کام کررہی ہیں جبکہ بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔
https://www.dawnnews.tv/news/1102994اردن کی ملکہ کو ان یتیم بچیوں اور خواتین کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے کافی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔