
لاہور کی احتساب عدالت نے نیشنل بینک کے سابق صدر عثمان سعید کو رشوت ستانی اور غبن کے الزام میں 4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے عثمان سعید کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے 4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔
عدالت کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کر کے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں سابق صدر نیشنل بینک کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔نیب ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بطور صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔
ریفرنس میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2005 سے 2018 کے درمیان عثمان سعید نے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 10 کمپنیوں کو 93 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم تقیسم کی اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126 اکاؤنٹس بنائے جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nat-corr.jpg