اداکار شان شاہد کا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ، سوشل میڈیا صارف کو جواب

shanh11231.jpg


اداکار شان شاہد کا وزیراعظم سے بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ ۔۔ سوشل میڈیا صارف کو جواب

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے، ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ ’براہ کرم! پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں،پاکستان میں بھارتی کوئی فلم ریلیز نہ کی جائے۔

اداکار نے مزید کہا کہ جس طرح بھارت نے پاکستانی گلوکاروں،فنکاروں اور پاکستانی مواد پر پابندی عائد کر دی ہے، آپ بھی اسی طرح کریں،احترام اور مساوات کسی بھی تجارت میں ایک اہم حصہ ہونا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1469679894032314368
شان شاہد کے اس ٹویٹ پر ایک صارف نے کہا کہ مقابلے سے مت ڈریں بلکہ پہلے اپنے مواد کو بہتر بنائیں، پاکستان کے علاوہ پوری مسلم دنیا بھارتی فلمیں دکھا رہی ہے،70، 80 اور 90 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی چینل نے مثال قائم کی تھی کہ کس طرح انہوں نے اس وقت صرف اپنے اعلیٰ مواد کی وجہ سے بھارت کے دور درشن کو شکست دی تھی۔

صارف کے اس تنقیدی ردعمل پر شان شاہد نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے مقابلے سے نہیں ڈرتے بلکہ انہوں نے خوف میں ہمارے فنکاروں اور مواد پر پابندی لگا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا نقطہ صرف احترام اور حب الوطنی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1469714983139221505
 

Back
Top