
پاکستانی فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار شان شاہد نے بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی وجہ بتادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاہد نےنجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری سمیت دیگر معاشرتی امور پر بھی کھل کر گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ایسے فعلوں سے زندگی پر کیسا اثر پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں لوگ محبت کےخیال سے پیار کرتے ہیں اور بہت جلدی عشق میں مبتلا ہوجاتے ہیں،ہمیں سمجھنا چاہیے، جلد بازی میں فیصلے نہیں کرنے چاہیے ، شادی کے بعد میاں بیوی دونوں میں سمجھ، اعتماد اور مطابقت ہونا بہت ضروری ہے، شادی کے بندھن میں بندھے دو لوگوں کو معاف کرنا اور درگزر کرنا بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔
شان شاہد نےکہا کہ لوگ فیصلےکرنے سےپہلے یہ نہیں سوچتے کہ ان فیصلوں سے ہماری آنےوالی زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، اسی وجہ سے بہت سارے رشتوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ شاند شاہد نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کی لہر کے بعد اب طلاقوں اور علیحدگیوں کا ایک موسم چھایا ہوا ہے، مشہور فنکاروں کی شادیاں ان دنوں تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہیں، حال ہی میں سجل اور احد رضا میر، ثنا اور فخر، فیروز خان اور علیزہ سلطان، مدیحہ رضوی ، حسن نعمان جیسے افراد نے اپنی شادی شدہ زندگی کو خیر آباد کہتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahnssah.jpg