اداکار جاوید شیخ سے 3 کروڑ کے چیک پر زبردستی دستخط لیے گئے، وکیل کا انکشاف

rejeci11h121.jpg


اداکار جاوید شیخ کے جاری کردہ چیک بائونس ہونے کا معاملہ، اداکار کے وکیل نے عدالت میں چیک پر زبردستی دستخظ کروائے جانے کا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے اداکار جاوید شیخ کے جاری کردہ چیک بائونس ہونے کے معاملہ پر سماعت کی، جاوید شیخ نے جاری کردہ چیکس کو کیش کروانے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

جاوید شیخ کے وکیل خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے جج کے سامنے مؤقف اپنایا کہ اُن کے مؤکل کو پریشرائز کر کے تین کروڑ روپے کے چیک پر زبردستی دستخط کرائے ، مدعی کو چیکس بینک میں جمع کرانے سے روکا جائے کیونکہ ان پر زبردستی دستخط کرائے گئے ہیں۔


مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ جاوید شیخ نے فلم وجود بنانے کیلیے 3 کروڑ سے زیادہ کا قرض لیا، جس کی واپسی کے لیے جاری کیے گئے چیکس میں سے صرف ایک ہی کیش ہوسکا جبکہ دیگر چیک باؤنس ہونے کی صورت میں جاوید شیخ نے رقم کی گارنٹی دی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے اداکار جاوید شیخ کو چیکس کی مساوی رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے ہدایت کی کہ رقم عدالت میں جمع ہونے کی صورت میں فریقین لین دین کے معاملات طے کرلیں، جبکہ پولیس کو مداخلت سے روک دیا۔
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
یہ بندہ واقعی فنکار ہے افواہ تو یہ بھی ہے کہ یہ اداکارہ نیلی کو بھی کچا کھا گیا تھا وہ تو سمجھدار تھی جو پتلی گلی سے نکل گئی
 

Back
Top