
پاکستانی کی معروف اداکارہ کومل رضوی نے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ اور پاپ موسیقی کی ملکہ کومل رضوی نے میڈیا کے سامنے امریکہ میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل سے یہاں سیلیکون ویلی میں شادی کا انکشاف کرکے اپنے سینکڑوں مداحوں کو چونکا دیا ۔
کومل رضوی کے شوہر ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل کا شمار مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں ہوتا ہے۔
انہوں نے شادی کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔اپنے دوستوں اور خاندان والوں پر مشتمل ایک نجی تقریب میں کومل رضوی اپنی والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی تھیں۔
زندگی کی 41 بہاریں دیکھنے والی کومل رضوی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ ایک پختہ وعدہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ خواب دیکھوں، آپ کے ساتھ جشن مناؤں اور زندگی میں جو کچھ بھی ہو آپ کے ساتھ چلو
کومل رضوی پاکستان کی واحد خاتون راک اسٹار ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لائیو پرفارمنس کے ذریعے اپنے آپ کو منوا چکی ہیں۔
انہوں نے ماضی قریب میں ایک اسکن کیئر پروڈکٹ لائن ” ٹرولی کومل “ بھی لانچ کی تھی اور وہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imahsaisha.jpg