
کراچی میں اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے اغواکی نہیں بلکہ ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں اداکارہ نمرہ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی تفتیش کے دوران حقیقت سامنے آگئی ہے۔
ایس ڈی پی او درخشاں تھانہ کراچی نے واقعہ کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واردات اغوا کی تھی ہی نہیں، بلکہ یہ ایک ہراسانی کا معاملہ تھا، د وران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ نمرہ خان کو ہراساں کرنے والا ملزم ایک ہی تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ چند روز میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے پولیس کی تفتیش میں سامنے آنے والے حقائق پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
خیال رہے کہ اتوار 11 اگست کی شام 7 بج کر 21 منٹ پر ڈیفنس فیز 8 میں یہ واقعہ پیش آیا، واقعہ کے حوالے سے اداکارہ نمرہ خان نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے بتایا کہ انہیں اغوا کی کوشش کی گئی جس کو انہوں نے خود ہی ناکام بنایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nimrak11h12.jpg