
لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی، اداکارہ کمرہ عدالت میں باآواز بلند رو رو کر انصاف کیلئے دہائیاں دینے لگیں۔ معزز جج نے میرا کو چیخ چیخ کر بولنے سے منع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت اداکارہ میرا نے کہا کہ جج صاحب میں 10 سال سے انصاف کیلئے دربدر پھر رہی ہوں، جب میں امریکا کی عدالت میں پیش ہوتی ہوں تو میری بات توجہ سے سنی جاتی ہے۔ جس پر معزز جج نے کہا کہ آپ اس طرح چیخ چیخ کر نہ بولیں، عدالت نے ترمیمی شواہد پر وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ اداکارہ میرا پر لاہور کی فیملی کورٹ میں تکذیب نکاح کا کیس چلا تھا جس میں عدالت نے شہری عتیق الرحمان کو میرا کا شوہر قرار دیا تھا۔ مگر اداکارہ نے عدالت کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ اس اپیل میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ عتیق الرحمان سے ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔
اداکارہ نے عدالت کو بتایا کہ عتیق الرحمان نے ماتحت عدالت کو گمراہ کیا ہے اور فیملی کورٹ نے حقائق سے برعکس فیصلہ دیا ہے لہٰذا اس فیصلے کو منسوخ کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/wSkWGRR/2.jpg