
پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا ماڈل اور میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی ایک منافق انسان ہیں۔
مشہور فوٹوشیئرنگ موبائل اپیلیکیشن انسٹاگرام پر تنازعات کا شکار رہنے والی میزبان متھیرا نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالب علم ملالہ یوسف زئی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ کھنچوائی گئی تصاویر شیئر کیں۔

متھیرا نے ان تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کو ایک منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ کوصرف بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے اور پاکستان میں نا رہتےہوئےپاکستان سے متعلق بات کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔

انہوں نے ملالہ یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے اس وقت بھی اپنے ملک آنے کی زخمت نہیں کی جب آدھا ملک ڈوب گیا تھا، اور اس کے باوجود وہ پاکستان کے حالات اور ہمیں درپیش چیلنجز کے حوالے سے تقاریر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
متھیرا نے ملالہ یوسف زئی کودوغلی سوچ کی حامل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عجیب معاملہ ہے، یہ لڑکی سچ میں ایک منافق ہے۔


- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12mathaiairmalalal.jpg