
کزن میرج میں ہونیوالے بچے تھیلیسیمیا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ماڈل و اداکارہ اُشنا شاہ ٹی وی ڈراموں میں کزن میرج کے رجحان پر بول پڑیں
اداکارہ اُشنا شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سماجی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں، انہوں نے کزن میرج کی مخالفت کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے لکھا کہ بطور آرٹسٹ ڈراموں میں ہمیں کزن میرج کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1495022027576598533
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بتانا ہوگا کہ کزن میرج کے صحت پر لاتعداد مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
اُشنا شاہ نے کہا کہ کزن میرج میں ہونے والے بچے نا صرف تھیلیسیمیا بلکہ مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں، ہمیں اس مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار بی بی سی کا ایک آرٹیکل شئیر کرتے ہوئے کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 65 سے 75 فیصد شادیاں خاندان میں کی جاتی ہیں جن میں سے 80 فیصد شادیاں فرسٹ کزنز میں ہوتی ہیں۔ جن جوڑوں میں دونوں افراد کی ایک ایک جینز میں نقص ہو تو مرض پیدا ہونے والے بچوں میں منتقل ہونا یقینی ہے۔
اس آرٹیکل میں کہا گیا تھا کہ موروثی بیماریوں میں پاکستان مین سب سے عام تھیلیسیمیا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں ہیموفیلیا جیسی خون کی بیماریاں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ushan-sh1i1h.jpg