
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انعم فیاض نے دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا.۔
انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ یہ پیغام آپ تک پہنچانا بہت مشکل ہے کیونکہ آپ سب نے مجھے میرے میڈیا کیریئر میں بہت سپورٹ کیا لیکن اب میں نے انڈسٹری چھوڑنے اور اسلامک طرز زندگی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب وہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی جہاں اسلامی طرز زندگی کی عکاسی کریں گی,اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست اور ان کے پیار و محبت کا شکری بھی ادا کیا
واضح رہے کہ انعم فیاض کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں اور حال ہی میں ان کی حجاب میں تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔
انعم فیاض کافی عرصے سے ڈراموں میں کام نہیں کررہیں,انہوں نے حجاب میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2anumfayayzhdhdhdhdh.jpg