
اسلام آبا د ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹس اور ٹویٹس کے خلاف مریم نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) پر برہمی کا اظہار کیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے صحافی ثاقب بشیر کے مطابق چیف جسٹس نے ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اصل میں عوام کی وجہ سے ہیں عوام میں کچھ لوگ نا سمجھی سے یہ (ٹویٹس) کر دیتے ہیں جنہیں آئین کا نہیں پتہ تو کیا ایف آئی اے اسے جرم بنادے گی اور ان کے پیچھے پڑجائے گی؟ ریاست کے اور بہت سے کام ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534786715637927938
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ادارے ان ٹویٹس سے بہت اوپر ہیں،کسی کے کچھ کہنے سے بغاوت نہیں ہوتی وہ اس ملک کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، کیا ادارے کو کسی کے کچھ کہنے سے فرق پڑے گا؟
https://twitter.com/x/status/1534786717806383104
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر بہت سارا جھوٹ ہوتا ہے میرے بارے میں لکھا گیا کہ میں نے فلیٹ لیا ہے، ہوسکتا ہے کہ (درخواست گزار) مریم بی بی نے بھی میرے بارے میں یہی لکھا ہو میرے بارے میں کتنی تنقید ہورہی ہے تو کیا یہ میری آزادی کو متاثر کر سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1534786723112177665
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جتنا جھوٹ ہے کیا آپ سب کے پیچھے پڑ جائینگے اگر میرے بارے میں کچھ لکھنے سے میں خوفزدہ ہو گیا تو یہ میرے حلف کی خلاف ورزی ہو گی ،ایک ناسمجھی کی ٹویٹ ہے اس پرکیا جرم بنتا ہے ؟ ریاستی ادارے اپنے عمل اور کردار سے اپنا عزت و وقار بناتے ہیں ٹویٹس سے اداروں کو کیا فرق پڑتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1534786729818849281
چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ اگر سوشل میڈیا سے پبلک آفس ہولڈر خوفزدہ ہو جائے تو یہ ان کے حلف کی بھی خلاف ورزی ہو گی، کسی کے کچھ کہنے سے ادارے میں بغاوت کا خدشہ کیسے ہو سکتا ہے؟کیا ایف آئی اے خوفزدہ ہونے والے پبلک آفس ہولڈر کے پیچھے بھی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1534786732293513216
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایات کیں کہ لوگ مشکل میں ہیں جائیں اور انکی مشکلات کو حل کریں اس معاشرے میں بے حد ناانصافی ہے جائیں اسکو ختم کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/islamabad-hc-inst.jpg