
اداروں کے خلاف کھلے عام تنقید کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے،نجم سیٹھی
سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح کھلے عام اداروں کو تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہو اس پر اسٹیبلشمنٹ میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔
خبررساں ادارے سٹی 21 کے پروگرام نجم سیٹھی شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات ہیں کہ اس تنقیدی مہم پر ری ایکشن کیلئے باتیں ہورہی تھیں،اس وقت سافٹ ری ایکشن آرہا ہے جیسا شیریں مزاری کی بیٹی کی باتوں کے بعد آیا تھا، وہ ری ایکشن تھا تو بہت ہلکا سا مگر آیا بہت اہم جگہ جی ایچ کیو سے آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے موقف پر ڈٹی رہی اور فوجی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی اور گالیوں کا سلسلہ جاری رہا تو یہ سافٹ ری ایکشنز ہارڈ ہوجائیں گے ، اس وقت ماحول بہت خراب ہوگیا ہے اور یہ مزید بگڑنے جارہا ہے،اس کی ساری ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی جو عمران ریاض خان کی گرفتاری ہوئی ہے اس پر بھی کسی نے مقدمہ درج کروایا ہوگا، وہ شخص کون ہوگا اس کا پتا بھی نہیں چلے گا، بہت سے ایسے وکیل اور لوگ ہوتے ہیں جو ہر وقت ایسے مقدمات دائر کرنے کیلئے تیار بھی رہتے ہیں،اس سے وہ اپنی حب الوطنی کا اظہار بھی کردیتے ہیں اور چار پیسے بھی بنالیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrn1i1i1111.jpg