اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو مثانے کے &#15

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو مثانے کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے، تحقیق
[/h] ویب ڈیسک اتوار 16 نومبر 2014

303194-walnut-1416152574-437-640x480.jpg

یورپ اورامریکا میں غدود کا سرطان جلد کے سرطان کے بعد مردوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے، فوٹو فائل

کیلی فورنیا: ایک نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر مرد اخروٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو وہ مثانے کے سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو غدود کے سرطان سے بچاسکتا ہے، اخروٹ جو کہ غذائیت سے بھرپور خوراک ہے اس میں انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ چھاتی کے سرطان اور دل کی بیماریوں کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کے سائنسدانون کا کہنا ہے کہ اخروٹ انسانی جسم میں موجود غدود کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود چربی غدود کے کینسر کی نشونما کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ یورپ اورامریکا میں غدود کا سرطان جلد کے سرطان کے بعد مردوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے جس کا کافی حد تک کامیاب علاج ممکن ہے، امریکا میں تقریباً 20 لاکھ کے قریب افراد اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرچکے ہیں جب کہ برطانیہ میں ہر سال تقریباً 35 ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور 10 ہزار کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Source
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو مثانے کے

:lol: وہ تو ٹھیک ہے مگر گرم بہت ہوتے ہیں
 

khan afghan1

Minister (2k+ posts)
Re: اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو مثانے کے

Death will come on its time one day no matter what you eat or drink
 

Back
Top