
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کی کراچی جلسے میں انٹری پر چارٹر طیارے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز اینگرو کمپنی کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں چاہیے کہ حکومت مخالف ریلی نکالنے والے سیاسی رہنما کو اپنا جہاز مت دیں اور اپنی حد میں رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1515561230689263616
احسن اقبال کے ٹوئٹ پر رد عمل دینے والے صارفین نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں جلسہ دیکھ کر احسن اقبال کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں اس لیے وہ ایسے ٹوئٹس کر رہے ہیں اور اتنی بڑی کمپنی کو سیدھی دھمکیاں دے رہے ہیں جو کہ کاروباری شعبے کیلئے اچھی بات نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر کے ٹوئٹ پر ردعمل میں سید حیدر نامی صارف نے کہا کہ احسن اقبال لگتا ہے خان کا جلسہ دیکھ کر آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1515584751494565893
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ احسن اقبال کو اعتراض ہے کہ پرائیویٹ کمپنی نے اپنا طیارہ عمران خان کو کیوں دیا اور واپسی پہ وہ طیارہ خان کے لئے دستیاب نہیں تھا... یہ ہے طاقت پاکستان کے ٹیکس گزاروں کی کہ انہیں دھمکایا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1515607262835916801
حافظ علیم نے کہا ہو سکتا ہےتحریک انصاف نے رینٹ دیا ہو، ویسے بھی پراٸیویٹ کمپنی کی مرضی ہے وہ اپنے جیٹ کو جیسے چاہے استعمال کرے امریکی مداخلت پر بنی حکومت کی ویلیو کو عوام تسلیم کرے گی تو ریلیاں کامیاب نہیں ہونگی۔
https://twitter.com/x/status/1515587259688435721
ظفر علی شاہ نے کہا کہ اگر آپ حکومت میں ہیں تو آپ کو لائسنس نہیں مل جاتا کہ ہر کسی کو دھمکاتے پھریں، کم ازکم ارسطو کو اپنے ماضی سے سیکھنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1515584188627492868
سرمد عثمانی نے کہا کہ کیا احسن اقبال اینگرو کو دھمکا رہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1515589503813296129
عبداللہ سعد نے کہا کہ ہاں ضرور دھمکیاں دیں اس طرح کمپنیز کو یہ پاکستانی کاروبار کیلئے بہتر رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1515595145034420225
علی نامی صارف نے کہا کہ اسی کم علمی کی وجہ سے انہیں ارسطو کہا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1515596531193331712
سابق وزیر اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ تکبر، غرور کیساتھ دھمکیاں کس بات پر لگا رہے ہو۔ عمران خان سے خوفزدہ ہونے کا عالم دیکھیں ایک جہاز سے کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1515588060221775873
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/DHAI1I1.jpg