
احساس کفالت پروگرام سمیت دیگر تمام پروگراموں کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا، اب سےشہید بےنظیربھٹو کا نام استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گزشتہ حکومت میں "احساس" کے نام سے چلنے والے تمام پروگراموں کو بے نظیر میں تبدیل کردیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1517472646732070913
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ان تمام پروگراموں کی بنیاد بے نظیر انکم سپورٹ تھا اسی لئےاحساس کفالت پروگرام سمیت دیگر تمام پروگراموں کا نام تبدیل کرکے بے نظیر کا نام استعمال کیا جائے گا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-ehsas-pg-bn.jpg