
مشہور پاکستانی اداکارہ احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلکس سیریز نے آتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے ہیں، ٹویٹر پر اس حوالے سے ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احد رضا میر نے نیٹ فلکس اوریجنل ہاررویب سیریز'ریزیڈنٹ ایول' میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں اپنے لوگوں کے دل موہ لیے ہیں، سیریز کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر احد رضا میر کی اداکاری کے چرچے شروع ہوگئے ہیں۔
آٹھ قسطوں پر مشتمل اس سیریز کے ریلیز ہونے کے بعد ٹویٹر پر احد رجا میر کا نام ٹرینڈنگ لسٹ میں آگیا ہے، دنیا بھر میں ناضرین نیٹ فلکس سیریز میں پاکستانی اداکار کی بہترین کارکردگی کو خوب سراہ رہے ہیں۔

یہ ویب سیریز 2036 کے دور پر مبنی ہے جس میں ایک جان لیوا وائرس دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے کر انسانوں کواپنے قابو میں کرلیتا ہے ،اس سیریز میں احد رضا میر کے علاوہ امریکی اداکارہ سیانا اگوڈنگ، لانس ریڈ ک، میکسیکن ادکارہ پاؤلا نونیز، برطانوی اداکارہ ایلا بالنسکا ، تمارا سمارٹ کے علاوہ دیگر ممالک کے اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
نیٹ فلکس سیریز کے ریلیز ہوتے ہی احد رضا میر کے مداحوں کو دوسری بڑی خوشخبری ان کی اگلی غیر ملکی سیریز'ورلڈ آن فائر' کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں شمولیت کی خبر سن کر ملی۔
https://twitter.com/x/status/1547266853084352513 https://twitter.com/x/status/1547498647943729152 https://twitter.com/x/status/1547500900767662080 https://twitter.com/x/status/1547501210307272704 https://twitter.com/x/status/1547478462755008514
واضح رہے کہ احد رضا میر پہلے پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے بین الاقوامی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم'نیٹ فلکس' کی اوریجنل ہارر سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/residenh1h11.jpg