اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے، پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر

khokhai1i1i111.jpg

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ حکومت کرنے کی بجائے فوراً الیکشن کروا دینے چاہییں، ضمنی انتخابات سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ایک فریش مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت کو ہی کرنی چاہئے مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس پانچ سال کا مینڈیٹ ہو۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہو نہیں سکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہو اور عوام ہمارے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈالیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر نوے کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں، آبادی میں نوجوانوں کا تناسب، کرپشن گا تدارک، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دور حاضر کی سیاست کے لازمی جزو ہیں ۔

پی پی رہنما نے واضح کیا کہ کل کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کرنا مشکل ہوتا چلا جائے گا ، ملک اور معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف جنرل الیکشنز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
no where in the world democracy works when 13 parties makes Gov and single largest party is thrown away, democracy is not only about numbers, there are some moral things that should be obeyed, no moral polioticians will form a Gov with 13 parties under parliamentary system when opposition would have more seats
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
abhi is khokhar or chan or lota of peshawar noor alam ko sar-e-aam nanga ker ke bazurg shehri per tashadud ka inteqam bhi lena hai..

bhooliay ga nahi... humain sab yaad hai.. or ab tumhari bari aanay wali hai
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Khokar is more worried now about his family's land qabza activities than popularity of peeepeeepeee or the size of Billo's mori. The Khokars and all land mafias are secretly inspecting the consistency of their shit and thinking when to abandon the sinking ship.
 

Back
Top