
جمعے کے روز انتخابی اصلاحات اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کیلئے بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کردیا گیا ، میڈیا رپورٹ میں اجلاس مؤخر ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
خبررساں ادارے دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس موخر کرنے سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق حکومت کے اپنے اتحادی بھی انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ کے معاملے پر مطمئن نہیں تھے اور اتحادی جماعتوں نے حکومت سے اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کررکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ظہرانے میں وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر سب کو اعتماد میں لیا، تاہم اتحادیوں کی جانب سے اس معاملے پر اعتماد کا اظہار کرنے کے بجائے وقت مانگ لیا ۔
https://twitter.com/x/status/1458411159518736384
اتحادیوں کی جانب سے اس معاملے پر وقت مانگنے کےبعد حکومت نے مشترکہ اجلاس کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کا اعلان وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کے زریعے کیا ۔
https://twitter.com/x/status/1458403256024145925
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6insid.jpg