such bolo
Chief Minister (5k+ posts)
اس بات میں کوئ شک نہیں ہونا چاهئے کہ ن لیگ انتہائ چالاک اور مکار پارٹی ہے
جس طرح سے پچهلے 3 سالوں میں خاص طور پر میں نے انہیں سیاست کرتے دیکها ہے یہ زرداری کو بهی بیچ کهائیں
ن لیگ جانتی ہے کہ اس وقت کوئ ادارہ ایسا نہیں جو وزیراعظم کو چیلنج کرسکے یا ن کا احتساب کرسکے...تو پهر مسلہ کیا رہ جاتا ہے؟ نپٹنا کس سے ہے؟
میڈیا؟ جبتک کہ کوئ نئ کہانی نا مل جائے یا پیدا کردی جائے میڈیا کے لئے...تب تک برداشت کرنا ہے... سو ن لیگ فلحال برداشت کر رہی ہے اور اسکا انہیں خوب تجربہ ہے
اپوزیشن؟....سو اس کی بھی حتی الامکان کوشش کی جا رہی ہے کہ کچھ دنوں تک برداشت کرلیا جائے اپنے نمک خواروں کی ڈیوٹیاں لگوا کے..شوکت خانم اور عمران کو رگیدنا اسی حکمت عملی کا حصہ تھا..جو بہرحال اتنا کامیاب نہیں ہوا..مگر کوئ فرق نہیں پڑتا جہاں اتنی بے عزتی ہوی تھوڑی اور سہی....جب تک میڈیا میں یہ اشو زندہ تب تک اپوزیشن کو بهی برداشت کرلینگے
کمیشن کے قیام کا لالی پاپ..جی ہاں اس پر ن لیگ بہت پینترے بدلے گی کبهی کیا تو کبهی کیا..وقت کو ضائع کرنا تاریخ پر تاریخ تاریخ پر تاریخ ہوگی...سال چھ مہینوں میں ایسا کوئ کمیشن اپوزیشن نے اگر دباو ڈالا اور بن گیا تو عمران خان کو سلام...جس کی نوبت نہیں آنی
ن لیگ نے اپنی مرضی کا لولا لنگڑا کمیشن بنانا ہے اور اسکے ٹی او آرز یا تو اتنے مختصر کر دینے ہیں یا اتنے پهیلا دینے ہیں کہ کچھ حاصل وصول نا ہو..اور ہو بهی تو بے قاعدگی ہی ثابت ہو دهاندهلی نا ہونے پائے
ن لیگ اس معاملے کو جتنا ہوسکا لمبا کرتی جائے گی..اور اسی دوران یہ معاملہ اپنا زور کهو دے گا..کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئ کے حوالے سے کوئ خبر بنا دی جائے اور جتنا عمران شور کرے گا اتنا ہی پی ٹی آئ کو رگیدا جائے
اب آتی ہے عمران خان کی باری....کیا عمران خان کے پاس اتنی طاقت ہے کہ عمران خان اس معاملے کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا سکے؟...کیا عمران اکیلا اس بهاری بهرکم قوت کا مقابلہ کرسکے گا؟
اس بار عمران خان کو جزباتی نہیں ہونا..عقل کا دامن تهامے رکهنا ہے...اس بار اگر عمران اس سارے قضیے سے کچھ حاصل نا کرسکا تو پھر یہ ایک بار پهر عمران کی ایک بہت بڑی سیاسی شکست ہوگی...بقول کسی کہ یہ گهر آئ روزی ہے اس بار اسے گنوانے کی کوئ تک نہیں
اب کی عمران کو کرکٹ کا کپتان نہیں بلکہ ایک سیاست دان بننا پڑے گا