
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامرمتین کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے واضح کہا ہے کہ استحکام پارٹی پی ٹی آئی کا نظریاتی گروپ نہی بلکہ پی ڈی ایم کی اتحادی یا زیلی جماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عون چوہدری جیسے لوگ اب بھی حکومت کا حصہ ہیں۔اب فواد چوہدری کس منہ سے حکومت کا دفاع یا مخالفت کریں گیں۔اس سے بہتر تھا کہ اصلی بریک لے لیتے۔مگر سمجھوتے کا کافی مواد موجود تھا شائد
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استحکام پاکستان پارٹی پی ڈی ایم کی مخالفت میں ہوگی مگر عطا تارڑ کے بیان کے مطابق ان میں سے کافی سارے لوگ ابھی بھی کمیشن کا حصہ ہیں ا نہوں نے ریزائن نہیں کیا ۔ کیا انکی انتخابی انڈرسٹینڈنگ ہو پائے گی یا نہیں
https://twitter.com/x/status/1666898583214514176
عامرمتین کا کہنا تھا کہ فواد وہ کاریگر ہے جو پیپلز پارٹی سے شروع ہو کر مشرف اور پھر پی ٹی آئی کا لاؤڈ سپیکر بنا۔ امتحان یہ ہے کہ اپنی حلیف پی ڈی ایم کا دفاع کیسے کریں گے؟۔کیسے شہباز،زرداری کو عظیم لیڈر ثابت کریں گے۔
آخر مٰں انہوں نے مزید کہا کہ اب نوکری کا تقاضہ یہ ہی ہے۔ التجا ہے کہ دوسرے فواد کی طرح پھر ٹی وی اینکر نہ بن جانا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amirnamahshaa.jpg