
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کو کھلا چیلنج دے دیا، انہوں نےکہا کہ 172کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، اب دیکھو عمران خان کیا کرتا ہے تمہارے ساتھ۔.
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ اپوزیشن نامی ڈاکوؤں کےگلدستےکا مستقبل ہوا میں اور ہاتھوں میں زنجیریں ہی ہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1503328042747318274
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلٰی ، 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔فیصل واوڈا نےمزید کہا کہ اب دیکھو عمران خان کیا کرتا ہے تمہارے ساتھ۔
دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے والوں کو ہم وہ سزا دیں گے کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ جنہوں نے ضمیر بیچا ہے وہ سامنے آئیں ہم ان لوگوں کو ووٹ دینے سے پہلے ہی نااہل کر دیں گے ان کے شہروں کے باہر ناموں کے ساتھ غدار لکھ کر پوسٹر لگائیں گے اور ہمارے کارکنان ان پوسٹرز کو ہر روز جوتوں کے ہار پہنائیں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی حکمت عملی مرتب کر لی ہے، ہم انہیں سرپرائز دیں گے اس کیلئے سمجھدار لوگوں سے پوچھ کر مرکب تیار کر لیا ہے اب جیسا بندہ ہو گا اسے ویسی ہی دوائی دی جائے گی۔ اپوزیشن کے لوگ کس کس سے رابطے میں ہیں ہمیں سب پتہ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جب فیصلے کا دن آئے گا آپ ان سب لوگوں کو ہمارے ساتھ دیکھیں گے۔ ہم اپنے اتحادیوں کو انگیج کر رہے ہیں اور آزادی دی ہے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں۔
شہبازگل نے کہا کہ سب چیزیں نہیں بتا سکتے سرپرائز دیں گے، اگر ابھی سب کچھ بتا دیا تو وہ مزا نہیں رہ جائے گا، جو ہم نے سوچ رکھا ہے ایسا ہونے سے اگر مزا نہ آئے تو پیسے واپس۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fasil-vavda-and-pdm.jpg