
سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر تبصرے تجزیئے جاری ہیں،اس حوالے سے جی این این کے پروگرام میں میزبان ثمینہ پاشا نے تجزیہ کار ظفر ہلالی سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہوچکا ہے جن سے ہوا وہ بیرون ملک میں بھی ہیں،امریکی حکام کو بھی پتا تھا، یہ چھ مرحلے میں ہوا ہے، اس کا نام میں دا گریٹ سکس رکھا ہے۔
ظفر ہلالی نے کا اس معاہدے کے چھ مرحلے ہیں، پہلا مرحلہ عدالتی فیصلے سے پورا ہوا، دوسرا مرحلہ ہے شہباز شریف کا الیکشن،جس طرح کے چارجز ہیں شہباز شریف پر انہیں خود کہنا چاہیے جب تک میں کلیر نہیں ہوتا اس وزیر اعظم کے عہدے پر نہیں آؤں گا لیکن ان میں اتنی گریس نہیں۔
ظر ہلالی نے بتایا کہ تیسرا مرحلہ ہوگا واپسی،اور اب بھگوڑا واپس آئے گا کورٹ سے ضمانت لے گا اور بھگوڑا اسٹیٹس ختم ہوجائے گا،اس کے بعد چوتھا اسٹیج آئے گا جس میں سلیکشن ہونگے، پانچویں مرحلے میں نواز شریف واپس وزیراعظم بنیں گے،آخری اسٹیج میں لوٹ مار شروع ہوگی۔
میزبان نے سوال کیا کہ ان تمام مراحل میں عمران خان بالکل غائب ہیں کیا وہ کچھ نہیں کرینگے، جس پر تجزیہ کار نے جواب دیا کہ دوہفتے کے اندر اندر عمران خان کے پیچھے ریفرنسزہونگے،اور ان ریفرینسز میں عمران خان گرفتار ہونگے، جیل جائیں گے لوگ ان کے ساتھ تصاویر لیں گے،مزہ تو ابھی شروع ہوا ہے یہ ملک سدھرنے والا نہیں ہے۔
پروگرام میں شریک عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق آیا، نظریہ ضرورت کے تحت نہیں،جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہونگے، غلطیوں پر سزائیں نہیں ملیں گی بہتری نہیں آئے،وزیراعظم سپریم کورٹ کے اتنے بڑے فیصلے کے بعد کوئی بڑا سرپرائز نہیں دے سکتے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا وزیراعظم کے پاس یہ راستہ ہے کہ اپنے تمام ایم این ایز سے استعفی دلوادیں،لیکن وہ پنجاب اسمبلی میں قانونی جنگ آخر تک لڑیں گے اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی نہیں توڑیں گے،پنجاب میں بھی ان کے نمبر گیم کم ہوچکے ہیں،ایسا لگتا ہے پنجاب میں جب بھی ووٹنگ ہوئی حمزہ شہباز کامیاب ہوجائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zafar-khan-aaat.jpg
Last edited: