
ملتان: قومی ٹیم میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے مِسٹری اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1601542058233458689
ابراراحمد نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں اب تک 10 وکٹ حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے جنہوں نے ڈیبیو میں 8 وکٹیں حاصل کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد تاحال ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔
ابراراحمد پاکستان کے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، محمدعارف، محمد سمیع، محمد زاہد، شبیراحمد، شاہد نذیر، محمدنذیر، یاسرعرفات، محمدبلال، تنویراحمد، نعمان علی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/abrabahaha.jpg