
گلوکار ابرارالحق کا نیا گانا "بیگم شک کرتی ہے "چوری کا نکلا۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی کلور اور تحریک انصاف کے اہم رہنما ابرارالحق نے "نیا گانا بیگم شک کرتی ہے" ریلیز کردیا ہے جو بے شارک کی کاپی نکلی۔
اس گانے میں معروف اداکارہ صبا قمر کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہیں ایک شکی بیوی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ ابرار الحق نے اس گانے کو "رن مریدوں" کے نام کیا ہے۔
اس گانے ‘بیگم شک کرتی ہے’ میں صبا قمر ایک مشکوک بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے شوہر کی جاسوسی کرتی ہے۔ کبھی وہ اپنے شوہر کا فون چیک کرتی ہے، اس کی لوکیشن کو ٹریک کرتی ہے، اور اس کے پیچھے ڈرون بھیجتی ہے تو کبھی اسکے کپڑوں کو عدسہ لگاکر چیک کرتی ہے۔
یاد رہے کہ " بے بی شارک" وہی گانا ہے جس پر وزیر اعظم کے سامنے ایک تقریب میں ابرارالحق نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے بچوں کا مستقبل خراب کرنے کی سازش قرار دیا تھا اور اپنے مخصوص انداز میں یہ گانا گایا بھی تھا۔
ابرارالحق کی یہ ویڈیو سوشل میدیا پر خوب وائرل ہوئی لیکن کچھ حلقوں کی جانب سے ابرارالحق تنقید کا نشانہ بھی بنے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/abrar-song-copied-121.jpg