
مسلم لیگ ن نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی خرید وفروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان اور عطاء تارڑ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چونکہ ٹکٹ لینے والا امیدوار، پارٹی چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور اعجاز چوہدری کرپٹ پریکٹس میں ملوث پائے گئے ہیں لہذا الیکشن کمیشن اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن سے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواران کو جاری کردہ ٹکٹس کو منسوخ کرنے، عمران خان، اسد عمر اور اعجاز چوہدری کو آئندہ ٹکٹوں کے اجراء کے عمل سے دور رکھنے اور عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1653741396858392578
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کےبیٹے نجم ثاقب کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے والے امیدوار کو مبارکباد دیتے ہوئے سنائی دیتے ہیں، آڈیو لیک میں نجم ثاقب اس ٹکٹ ہولڈر سے "ایک بیس" دلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی واضح طور پر سنے جاسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6maklikahmanskhahahahah.jpg