آپ کی دلیل
یہودیوں کا ایک وفد مسلمانوں کے پاس آیا. اس نے حضرت علی کی علمی قابلیت پرکھنے کی ٹھانی . فیصلہ ہوا کہ ہر روز وہ جا کر حضرت علی سے ایک ہی سوال پوچھیں گے اور دیکھیں گے کہ حضرت علی کی دلیل کہاں تک ان کا ساتھ دیتی ہے.
"ان لوگوں کا سوال تھا کہ؛" علم بہتر ہے یا دولت" جواب ملنے پر اگلا سوال ؛"کیوں بہتر ہے؟
اب وہ لوگ باری باری ہر روز آتے گئے اور حضرت علی نے ہر روز ان کو بتایا کہ علم بہتر ہے. کیوں بہتر ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے دس الگ الگ دلیلیں دیں جیسے کہ
دولت کی حفاظت انسان کو کرنی پڑتی ہے جب کہ علم خود انسان کی حفاظت کرتا ہے
دولت بانٹنے سے کم ہوتی ہے لیکن علم بانٹنے سے بڑھتا ہے
علم سے دولت کمائی جا سکتی ہے لیکن دولت سے علم نہیں خریدا جا سکتا
دسویں دن یہودیوں کا سردار آیا اور حضرت علی نے اس کو جواب دینے کے بعد فرمایا:"خدا کی قسم تم لوگ ہر روز میرے پاس آؤ گے تو اپنی موت تک ہر روز میں تمھیں نئی دلیل دوں گا" اس واقعے سے یہودیوں کی پوری تسلی ہو گئی اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا سبحان الله
اس واقعے کو بیان کرنے سے میرا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ کسی کے حق میں ہیں تو آپ کے پاس کوئی دلیل ضرور ہوتی ہے اگر اپ سچے ہوں لہٰذا اب میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ آپ بھی دلیل سے جواب دیں گے اور دلیل بھی ایسی ہونی چاہیے جسے کوئی جھٹلا نہ سکے.
سوال: آپ جس سیاسی پارٹی کو سپورٹ کرتے ہے اس پارٹی کو آپ کی سپورٹ کیوں حاصل ہے؟ یعنی آپ کچھ ایسی خوبی بتایں جو اس پارٹی میں ہو اور دوسری پارٹیز میں نہ ہو یا ایسی خامی جو دوسری سیاسی پارٹیز میں ہو لیکن آپ کی محبوب پارٹی میں نہ ہو.