
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد,آپ کونسا وی پی این استعمال کررہے ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین کا طنز
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی, سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نو منتخب وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں اہم قیادت کے سفر کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا دور قوم کے لیے خوشحالی، ترقی اور اتحاد لائے گا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر سوشل میڈیا پر مبارکباد دینا بھاری پڑا, انوار الحق کاکر کی جانب سے مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ پوچھا آپ کونسا وی پی این استعمال کررہے ہیں؟
احمد وڑائچ نے لکھا انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنی آخری ٹویٹ VPN سے کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے کوئی نگران یہ نہ کر سکا۔
https://twitter.com/x/status/1764218765347107022
ثاقب بشیر نے لکھا وی پی این VPN کے کامیاب استعمال سے جانے والے نگران وزیراعظم کی نو منتخب وزیر اعظم شھباز شریف کو مبارک باد.
https://twitter.com/x/status/1764215859550032082
ذیشان سید نے لکھا جرنیلی کٹھ پُتلی کو گھر جاتے ہوئے VPN سے ٹویٹ کرنا پڑا، وہ بھی مینڈیٹ چوروں کو مبارکباد دینے کی یاد آئی، ورنہ سلیکٹڈ تو کہتے رہے کہ ٹویٹر چل رہا ہے.
https://twitter.com/x/status/1764220472697249869
نویان بے نے لکھا کون سا VPNاستعمال کررہے ہیں,بے شرم
https://twitter.com/x/status/1764219311571218931
طارق اقبال چوہدری نے لکھا ملک کو ٹیکنالوجی کی ایسی لازوال ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا گیا ہے جہاں وزیر اعظم کو بھی vpn کے ساتھ میسج کرنا پڑتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1764219238414209107
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا، کبھی بدلے کی سیاست کا نہیں سوچا,نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے ایک گھٹہ 23 منٹ تقریر کی اور اس دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے۔
اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے شہباز شریف کے خلاف جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادی اراکین نے ان کے حق میں نعرے بلند کیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت اور قانون وانصاف کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا,نواز شریف کو اس بات کی سزا دی گئی کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے مینار قائم کیے، ملک کی ترقی پر نواز شریف کی تختیاں لگی ہیں، نواز شریف کی حکومت کا 3 بار تختہ الٹا گیا، کیسز بنے، جلا وطنی پر مجبور کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ نہ نواز شریف، نہ آصف زرداری، نہ بلاول نے پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کی نہ سوچا، جب بے نظیر شہید ہوئیں تو آصف زرداری نے کہا پاکستان کھپے، ان کی باری آئی تو انہوں نے اپوزیشن کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف اور افواج کے خلاف زہر اگلا، نو مئی کو اداروں پر حملے کیے گئے، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا,دو صوبوں کے وزیروں کو کہا گیا آئی ایم ایف سے کہو پاکستان کی مدد نہیں کرنی۔ نواز شریف، زرداری، بلاول، خالد مگسی نے کہا سیاست قربان ہو لیکن ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جیلوں میں قید خواتین اور بچے جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں اور سزا 2 سال سے کم ہے انہیں رہا کر کے تربیت دیں گے۔ 9 مئی کے مجرم قانون کا سامنا کریں گے، جو لوگ شامل جرم نہیں انہیں کچھ نہیں ہوگا، 9 مئی کی دنیا کی تاریخ میں اس سے بدترین مثال نہیں ملتی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1nansjdjhffhff.png