
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی جانب سے طنز پر کرارا جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے ایک سابقہ وزیر فیاض چوہان نے میرے والد مرحوم پر کچھ جھوٹے الزامات لگائے اور نازیبا گفتگو کی تو تحریک انصاف کی قیادت خاموش رہی یہ خاموشی تائید کے مترادف تھی۔
حامد میر نےمزید کہا کہ اب جے یو آئی کے ایک رہنما نے عمران خان کے والدین پر جو الزامات لگائے ہیں میں انکی مذمت کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1528684146796765184
رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے حامد میر کے اس بیان پر دردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کے نام پر آپ نے بنگلہ دیش جاکر پاکستان توڑنے کا تمغہ وصول کرکے اپنے والد کا ہی نام خراب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ جس میسنے انداز سے پاکستان کے اداروں اور مخالفین کی عزتیں خراب کرتے ہو وہ میں ہی نہیں سارا پاکستان جانتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528694326108340225
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamid-choh11.jpg