
فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرائیں تاکہ درد رکھنے والے لوگ اقتدار سنبھالیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہبازشریف کے ایک ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ سندھ کے سیلاب زدگان کی مدد کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ الیکشن کرائیں تاکہ پیپلزپارٹی سے سندھ کی جان چھوٹے۔
https://twitter.com/x/status/1605845288018739200
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت سے نجات ملے تو یہ سیلاب زدگان کے زخموں پر مرہم کے مترادف ہوگا۔
شہبازشریف نے ٹوئٹ کیا تھا کہ میں نے کل سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربے سروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1605837894551207936
انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawdd1133.jpg