PAINDO
Siasat.pk - Blogger

اس میں کوئی شک نہیں کہ سیاست پی کے کآ بچپن ابھی لڑکپن میں داخل نہیں ہوا تاہم اس عمر میں بھی لگ بھگ چونتیس لاکھ کے قریب مریدین آپ کے نام پر بیعت کر چکے ہیں اور جس تعداد میں روزانہ شرکت جاری ہے امید واثق ہے جتنے ووٹ پاکستان کی کسی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے کشکول میں ہوتے ہیں اس سے کہیں زیادہ آپ کے چاہنے والے ہوں
چاہنے والوں کے جوک در جوک جتھوں کی برکت سے آپ کی روزی بھی کشادہ ہوتی رہے گی، گزشتہ کچھ عرصے سے آپ کے نیلے، کتهئی، چوغے مریدین کے سبز اور باغیوں کے بسنتی خوشحالی کا منہ بولتا ثبوت ہے
یہاں پینچ کر اگر تو قناعت کا چوغہ پہن لیں تو آپ پاکستان کے لئے بہت کچھ کر سکتے ہیں اور اگر فکر شریف یا زرداری نے انگڑائی لے لی تو آرائشیں، ستائشیں بہت
میری مودبانہ گزارش اور ناقص رائے یہ ہے کہ اس فورم سے چند قابل اور محب وطن لوگ چنیں جنہیں دو چار گروپوں میں تقسیم کریں اور تھینک ٹینکس کے طور پر ٹارگٹ دئے جائیں، مثلا کرپشن کے روک تھام کے لئے سویلین اقدام اور اپنے حقوق کی سمجھ سے حصول تک کا مرحلہ کو اعلی عہدوں پر بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اقدامات وغیرہ
بے روزگاروں کے لئے کوئی ایسی سکیم جو چین کی طرح کڑی سے کڑی جڑتی چلی جائے جس میں عام لوگوں کی رہنمائی کے لیے فورم سے بھی لوگ شراکت کریں
مثال کے طور پر پاکستان میں پیکٹ والے دودھ مضر صحت کیمیکل سے تیار کئے جاتے ہیں، مگر کچھ ممالک میں پیکٹ والا اعلی کوالٹی کا دودھ قیمت مین پاکستان میں دستیاب غیر معیاری دودھ سے کہیں کم ہے ،اسطرح معیاری دودھ کا پاکستان میں پہنچ سمیت تقسیم تک کے مراحل پر کام کیا جا سکتا ہے
اسکے علاوہ بے شمار مسائل ہیں جو مرحلہ با مرحلہ زیر غور کئے جا سکتے ہیں ،ان مسائل پر بحث ہو پھر تھینک ٹینکس اس پر غور و فکر کے بعد اپنی سمری پیش کیا کریں
ایک اور آئڈیا ہے مگر دوسرے مرحلے میں بیان کروں گا جسے سن کر آپ عش عش کر اٹھیں گے ، وہ ذرا قیمتی اور حساس ہے، پہلے اس پر آپ کا رد عمل تو دیکھ لوں
دوستوں آپ کے ذہن میں اگر کسی بگڑے ہوئے معاملے کو سلجھانے کا کو ئی جامع منصوبہ ہے تو پلیز شئر کریں
Last edited by a moderator: