آپریشن عزم استحکام کی حکمت عملی تیار

op1h11i1h.jpg

آپریشن عزم استحکام کی حکمت عملی تیار، 30 فیصد کارروائیاں 70 فیصد ڈائیلاگ و دیگر اقدامات ہوں گے

وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہےجس کے تحت 30 فیصد کارروائیاں جبکہ 70 فیصد ڈائیلاگ سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے کابینہ ارکان کو بریفنگ کے بعد آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کار جیسے امور پر اعتماد میں لیا گیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اس آپریشن کے تحت ملک سے دہشت گری اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آپریشن عزم استحکام کے تحت30 فیصد کارروائیاں جبکہ 70 فیصد مذاکرات اور دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کلیئر کیے گئے علاقے دوبارہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز کیجانب سے بے پناہ قربانیوں کے بعد کلیئر کرواکے صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے گئے علاقے دوبارہ دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہ سکے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
 

Back
Top