آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کی اموات و بدنظمی کےواقعات،حکومت کا بڑا فیصلہ

7shebaaatasatatata.jpg

پنجاب میں بد نظمی کے واقعات سامنے آنے پر وزیر اعظم ناراض ہو گئے، مفت آٹا اسکیم کو سستا آٹا اسکیم میں بدلنے پر غور شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آٹے کی تقسیم میں بدنظمی پر اظہار ناراضی کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ خوراک پنجاب کے سیکریٹری اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سستا آٹا اسکیم سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا رہے تھے، اس لیے مفت آٹا اسکیم کو سستا آٹا اسکیم میں بدلنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری خوراک سمیت تمام ذمہ داران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت شہریوں میں مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم یہاں بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں میں دھکم پیل کے واقعات کئی شہریوں کی جان لے گئے ہیں۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
this guy is total nuts man, he announces something and just a week or few weeks later its changed or cancelled or something. Allah ka shukar hay kay media ka moon itna band kiya hua hai, warna IK hota tu sab loog u-turn u-turn bol rahay hotay