پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والوں کی جانب سے ٹوئٹر پول کے ذریعے جیت کی جنگ جاری ہے، ٹوئٹ کرکے عوامی رائے لی جارہی ہے،یہ رائے ان رہنماؤں سے متعلق لی جارہی ہے جو تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیرترین کیساتھ مل چکے ہیں اور ان سےپوچھا جارہا ہے کہ آپ اب بھی انہیں ووٹ دیں گے یا عمران خان کو؟
علی زئی وی لاگ نے ٹویٹ کیا آپ کسے ووٹ دیں گے ؟ اپنے پسندیدہ امیدوار کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر جتوائیں اور ری ٹویٹ لازمی کریں ، اس پول کا رزلٹ فواد چوہدری کو واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔
علی زئی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کھمبا 75 ہزار ووٹ لے کر آگے، فواد چوہدری اب تک صرف حبا فواد کا ایک ووٹ لے سکے ۔ 8 گھنٹے باقی ہیں مزید ووٹ ڈالیں۔
گزشتہ روز صحافی فیض اللہ خان نے ٹویٹ کیا تھا آرمی چیف کی جانب سے نو مئی کے ذمہ واران کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کا ووٹر عمران خان کے ساتھ منسلک رہے گا یا قیادت کی طرح ساتھ چھوڑ جائے گا، اس پول پر عمران خان کے حامیوں نے بھرپور ووٹ دیئے۔
صحافی فیض اللہ خان نے لکھا ایک زبردست پول اختتام پذیر ہوا جس میں 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا نتائج کیمطابق 62 فیصد ووٹ عمران خان کے حق جبکہ 38 فیصد مخالفت میں آئے