آمر فاروق کے خلاف 6 ججز کی چارج شیٹ

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
ab to is me koyi shaq nahi raha, establishment hi ne 9 may karaya ta. establishment hi ne khan ko na_haq bogus cases me jail me bnd kiya hai.
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
جن صحافیوں نے عمران خان کے خلاف بیانیہ بنایا، جنہوں نے نواز شریف کو اگلا وزیر اعظم قرار دیا، جنہوں نے 8 فروری سے پہلے تحریک انصاف کی 10 سے 20 نشستوں کی غلط پیشن گوئی کی، جنہوں نے عمران کے تنہا رہ جانے کے دعوے کیے، جنہوں نے پھانسی کی پیشن گوئیاں کیں، جنہوں نے عمران خان کی مقبولیت کے خاتمے کے دعوے کے علاوہ بھی بے شمار غلط بیانیاں کیں اور بدقسمتی سے جنکی تمام خبریں گزشتہ 2 سالوں میں غلط ثابت ہوئیں وہی صحافی اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ معزز جج صاحبان پر حملہ آور ہیں۔ باقی پاکستانی خود سمجھدار ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1772752278249685364
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان کی تاریخ کے دو متنازع ترین جج چیف جسٹس پاکستان قاضی فاٸز عیسی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہاٸیکورٹ جسٹس عامر فاروق بن چکے ہیں ۔۔ دونوں ججز نے عدالتی اقدار کا پاس نہ کرتے ہوٸے تحریک انصاف کی جانب سے تعصب کے الزامات کے باوجود پی ٹی آٸی سے وابستہ زیادہ تر کیسز اپنے بینچز میں لگاٸے اور فیصلے پی ٹی آٸی کے خلاف دیٸے
Copied
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
آج پاکستان کے منصف ہی انصاف مانگنے پر مجبور۔ ججز پر ناجائز دباؤ اور ان کے اہل خانہ کو خطرناک دھمکیاں، ججز کے ذاتی بیڈرومز میں خفیہ کیمرے نصب اور ان کی گھریلو وڈیوز کی ریکارڈنگ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے خط میں ہوش ربا انکشافات۔ جہاں منصف ہی ایسی گری حرکتوں اور ناانصافیوں کا نشانہ ہونگے وہاں عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا؟ ‎#IslamabadHighCourt
https://twitter.com/x/status/1772897751459643484