
آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا فضائی معیار بھی انتہائی مضرصحت قرار دیا گیا ہے : رپورٹ
دنیا بھر میں مضر صحت ایئرکوالٹی کے حوالے سے رپورٹ میں آلودہ ترین شہروں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا شہرکراچی پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ مضرصحت ایئر کوالٹی کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی مضرصحت قرار دیا گیا ہے جس کا ایئرکوالٹی انڈیکس 494 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مضرصحت ایئرکوالٹی کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ایئرکوالٹی انڈیکس کے ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا فضائی معیار بھی انتہائی مضرصحت قرار دیا گیا ہے جس کے بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 168 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور 8ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کی آلودگی 154 سے لے کر 200 درجے تک مضرصحت پائی گئی ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے لے کر 300 درجے تک کی آلودگی کا انتہائی مضرصحت کہا گیا ہے اور 301 سے زائد درجہ کی آلودگی کا خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ لاہور شہر انتہائی ناقص سے غیرصحت بخش کے دائرہ میں 8 ویں نمبر پر آیا ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر ہے جس کا ایئرکوالٹی انڈیکس 494 ریکارڈ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا دوسرے اور کولکتہ کو تیسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karahi11h11.jpg